ابنا: ترکي کي پوليس نے جنوبي صوبے احتائي ميں شام کے اندروني معاملات ميں انقرہ کي مداخلت کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف آنسو گيس کے گولے داغے اور مرچوں کے اسپرے کا آزادانہ استعمال کيا-
مظاہرين اپنے ملک ميں امريکي فوجيوں کي آمد کے خلاف بھي نعرے لگا رہے تھے جنہيں پيٹرياٹ ميزائيلوں کي تنصيب کے بہانے ترکي ميں تعينات کيا گيا ہے-
ترکي ميں حاليہ چند مہينوں سے پيٹرياٹ ميزائيلوں کي تنصيب اور امريکي فوجيوں کي تعيناتي کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہيں- جرمني ، ہالينڈ اور امريکہ نے معاہدہ شمالي اقيانوس نيٹو کے تحت ترکي شام سرحد کے قريب دو ميزائيل سسٹم نصب کئے ہيں-
اس سسٹم نے ايک ماہ قبل باقائدہ کام کرنے شروع کرديا ہے- حکومت ترکي نے اکيس نومبر دوہزار بارہ کو نيٹوں سے باضابطہ درخواست کي تھي کہ ہو امريکي ساختہ پيٹرياٹ ميزائيل سسٹم شام کے ساتھ محلقہ سرحدوں پر نصب کرے- ترکي کا کہنا ہے کہ يہ ميزائيل سسٹم شام کي جانب سے حملے کے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کي غرض سے نصب کئے گئے ہيں-
دوسري جانب حکومت شام نےنيٹو کے اس اقدام پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے اس ترکي کے وزيراعظم کي جانب سے اٹھايا جانے والا ايک اشتعال انگيز قدم قرار ديا ہے.
.......
/169